صبح جلدی اٹھا کریں تا کہ فجر کی نماز پڑھ سکیں .. ضرور پڑہیں

 صبح جلدی اٹھا کریں تا کہ فجر کی نماز پڑھ سکیں .. ضرور 

پڑہیں



رات کے دو بجے کے قریب آنکھ کھلی. ٹوئیلیٹ کی طرف جاتے ہوئے بیٹے کے کمرے کی طرف نظر پڑی. لائٹ جل رہی تھی. میں اس کے کمرے میں گیا. وہ موبائل میں گم تھا. مجھے آتا دیکھ کے اُس نے موبائل سے نظر اٹھائی اور اُٹھ کے بیٹھ گیا. میرے کچھ کہنے سے پہلے اُس نے مجھ سے سوال کرلیا. " آپ سوئے نہیں. طبیعت تو ٹھیک ہے نا؟" میں نے کہا. " ہاں... بالکل ٹھیک.. آپ کیا کررہے ہیں؟ " کہنے لگا. " کچھ نہیں... صبح چھٹی ہے. فلم دیکھ رہا تھا" اُس نے موبائل کو آف کردیا اور میری طرف دیکھنے لگا. میں نے کچھ سوچ کے کہا. " ایسا کریں. میرے کمرے میں جائیں اور میرا اور اپنی ممّا کا موبائل اٹھا کر لے آئیں " وہ مجھے حیرت سے تکتے ہوئے اُٹھا اور میرے کمرے میں جاکے دونوں موبائل لے آیا. میں نے اپنے برابر میں بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا. " اب میرا موبائل آن کریں. اس میں واٹس اپ کھولیں " اُس نے وہی کیا جو میں نے کہا. میں نے پھر کہا. " اچھا ایسا کریں یہ آف کریں اور اپنی ممّا کا موبائل آن کریں اور اُس پر واٹس اپ کھولیں" بیٹے نے حیرت سے میری شکل دیکھتے ہوئے اپنی ماں کا موبائل آن کیا اور پھر واٹس اپ کھولا اور میرے اگلے حکم کا انتظار کرنے لگا. میں نے اُس سے کچھ کہنے کی بجائے اُس کا موبائل اپنے ہاتھ میں لے کر آن کرنے کی کوشش کی مگر وہ نہیں ہوا چونکہ اُس میں پاس ورڈ لگا ہوا تھا. میں نے اُس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا. " دیکھا آپ نے... میرا اور آپ کی ممّا کا موبائل آپ نے آن بھی کیا.. واٹس اپ میں بھی گئے.. فیس بک اور میسنجر بھی کھول سکتے ہیں . مگر ہم آپ کا موبائل آن نہیں کرسکتے کیونکہ اُس میں پاس ورڈ لگا ہوا ہے....... اور... یہ پاس ورڈ کیا ہے.. یہ دل کا چور ہے. ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں. ہم کھلی کتاب ہیں. آپ جانتے ہیں کہ میرے ہزاروں فرینڈز اور فالوورز ہیں. اُن میں خواتین بھی ہیں. مگر ہمارا باہمی رشتہ احترام کا ہے. ہمیشہ اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھیں .. جسمانی اعتبار سے بھی اور روحانی اعتبار سے بھی تاکہ اپنوں سے کچھ چھپانا نہ پڑے" بیٹا سر جھکائے میری بات سُنتا رہا. میں نے اپنے دونوں موبائل اُٹھائے اور کمرے سے جاتے ہوئے کہا. " اللہ حافظ " پیچھے سے اُس کی دبی ہوئی آواز آئی. " اللہ حافظ " اور پھر اُس کے کمرے کی لائٹ آف ہوگئی. رات کو جلدی سویا کریں تاکہ صبح کی نماز کے وقت اپ آسانی سے اٹھ کے نماز ادا کر سکیں۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Kurulus Osman Season 7 Bolum 195 Updates | Kurulus Osman New Cast

تحفظِ ناموسِ رسالت کے لیۓ سلطان کا یہ طرزِ عمل آج کے بے غیرت مسلم حکمرانوں کے منہ پر ایک طمانچہ هے