Posts

Showing posts with the label islamic

Hazrat Ali Ka Insaf | 8 Rotiyan | Urdu Sabaq Amooz Waqiyat

  آٹھ روٹیاں دو آدمی ہم سفر تھے ایک کے پاس پانچ روٹیاں تھیں اور دوسرے کے پاس تین، کھانے کا وقت آیا تو راستے میں ایک جگہ دونوں بھٹکے اور وہ روٹیاں اکٹھی کر کے دونوں مل کر کھانے کو بیٹھے اتنے میں کیا تیسرا شخص بھی آگیا، انہوں نے اس سے کہا آو بھی کھانا حاضر ہے اس شخص نے یہ دعوت قبول کر لی اور وہ بھی ان کے ساتھ کھانے میں شریک ہو گیا اور پھر تینوں نے مل کر وہ روٹیاں کھائیں، کھانا کھا لینے کے بعد وہ تیسرا شخص آٹھ روپے ان کو دے گیا اور کہہ گیا کہ آپس میں بانٹ لینا چنانچہ جب وہ دونوں ان آٹھ روپیوں کو بانٹتے لگے تو پانچ روٹی والے نے کہا کہ میری پانچ روٹیاں تھیں میں پانچ روپے لیتا ہوں اور تیری تین تھیں، تو تین ہے۔ تین روٹی والا کہنے لگا، ایسا ہر گز نہ ہوگا بلکہ یہ آدھے روپے تیرے اور آدھے میرے ہم دونوں نے مل کر روٹی کھائی ہے اس لئے دونوں کا حصہ بھی برابر ہوگا، دونوں میں تکرار بڑھ گئی اور پھر دونوں اپنے اس جھگڑے کا فیصلہ کرانے حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پہنچے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سارا قصہ سن کر تین روٹی والے سے فرمایا کہ. تہیں اگرتین روپے ملتے ہیں تو تین ہی لے لو تمہارا فائدہ...

تحفظِ ناموسِ رسالت کے لیۓ سلطان کا یہ طرزِ عمل آج کے بے غیرت مسلم حکمرانوں کے منہ پر ایک طمانچہ هے

Image
 تحفظِ ناموسِ رسالت کے لیۓ سلطان کا یہ طرزِ عمل آج کے بے غیرت مسلم حکمرانوں کے منہ پر ایک  طمانچہ هے Sultan Abdul Hameed    خلافت عثمانیہ کے 34 ویں خلیفہ سلطان عبد الحمید ثانی تھے۔ انہوں نے 31 اگست 1876 سے 27 اپریل 1909 تک خلافت عثمانیہ کی باگ ڈور سنبھالی۔21ستمبر 1842 کو ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 75 برس کی عمر میں 10فروری 1918 کو وفات پائی ۔ آپ ایک اعلیٰ پایہ کے شاعر بھی تھے۔ عثمانی خلیفہ عبدالحمید ثانی کا نام تاریخ اسلام میں نہایت سنہری حروف میں درج ہے ۔خلیفہ عبدالحمید ثانی خلافت عثمانیہ کے ان خلفا میں شمار کئے جاتے ہیں جو عالم اسلام میں اپنے کردار اور حب رسول ﷺ کی وجہ سے اپنا مقام رکھتے تھے۔ آپ وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی مملکت پر حکمران رہے۔خلافت عثمانیہ کی سرحدیں یورپ سے ملتی تھیں اور سیاسی کشمکش اور جنگی معرکوں کا بھی سلسلہ جاری رہا۔ خلیفہ عبدالحمید ثانی ایک دن اپنے مشیروں اور وزرا کے درمیان موجود تھے کہ اچانک ایک حکومتی عہدیدار نے آپ کو آکر ایک ایسی خبر سنائی کہ آپ کا رنگ غصے سے سرخ ہو گیا اور نہایت جلال میں آکر کھڑے ہو گئے۔ حکومتی عہدیدار کے ...

صبح جلدی اٹھا کریں تا کہ فجر کی نماز پڑھ سکیں .. ضرور پڑہیں

Image
 صبح جلدی اٹھا کریں تا کہ فجر کی نماز پڑھ سکیں .. ضرور  پڑہیں رات کے دو بجے کے قریب آنکھ کھلی. ٹوئیلیٹ کی طرف جاتے ہوئے بیٹے کے کمرے کی طرف نظر پڑی. لائٹ جل رہی تھی. میں اس کے کمرے میں گیا. وہ موبائل میں گم تھا. مجھے آتا دیکھ کے اُس نے موبائل سے نظر اٹھائی اور اُٹھ کے بیٹھ گیا. میرے کچھ کہنے سے پہلے اُس نے مجھ سے سوال کرلیا. " آپ سوئے نہیں. طبیعت تو ٹھیک ہے نا؟" میں نے کہا. " ہاں... بالکل ٹھیک.. آپ کیا کررہے ہیں؟ " کہنے لگا. " کچھ نہیں... صبح چھٹی ہے. فلم دیکھ رہا تھا" اُس نے موبائل کو آف کردیا اور میری طرف دیکھنے لگا. میں نے کچھ سوچ کے کہا. " ایسا کریں. میرے کمرے میں جائیں اور میرا اور اپنی ممّا کا موبائل اٹھا کر لے آئیں " وہ مجھے حیرت سے تکتے ہوئے اُٹھا اور میرے کمرے میں جاکے دونوں موبائل لے آیا. میں نے اپنے برابر میں بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا. " اب میرا موبائل آن کریں. اس میں واٹس اپ کھولیں " اُس نے وہی کیا جو میں نے کہا. میں نے پھر کہا. " اچھا ایسا کریں یہ آف کریں اور اپنی ممّا کا موبائل آن کریں اور اُس پر واٹس اپ کھولیں...

Sakhi Or Kanjoos | Hadees Mubarak | Urdu Sabaq Amooz Waqiyat

 سخی اور بخیل کا بیان ’عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ إِنَّ ثَلاثَۃً فِی بَنِی إِسْرَاءِیلَ أَبْرَصَ وَأَقْرَعَ وَأَعْمَی فَأَرَادَ اللّٰہ أَنْ یَبْتَلِیَہُمْ فَبَعَثَ إِلَیْہِمْ مَلَکًا فَأَتَی الْأَبْرَصَ فَقَالَ أَیُّ شَیْئٍ أَحَبُّ إِلَیْکَ قَالَ لَوْنٌ حَسَنٌ وَجِلْدٌ حَسَنٌ وَیَذْہَبُ عَنِّی الَّذِی قَدْ قَذِرَنِی النَّاسُ قَالَ فَمَسَحَہُ فَذَہَبَ عَنْہُ قَذَرُہُ وَأُعْطِیَ لَوْنًا حَسَنًا وَجِلْدًا حَسَنًا قَالَ فَأَیُّ الْمَالِ أَحَبُّ إِلَیْکَ قَالَ الْإِبِلُ أَوْ قَالَ الْبَقَرُ شَکَّ إِسْحَقُ إِلَّا أَنَّ الْأَبْرَصَ أَوِ الْأَقْرَعَ قَالَ أَحَدُہُمَا الْإِبِلُ وَقَالَ الْآخَرُ الْبَقَرُ قَالَ فَأُعْطِیَ نَاقَۃً عُشَرَاءَ فَقَالَ بَارَکَ اللّٰہ لَکَ فِیہَا قَالَ فَأَتَی الْأَقْرَعَ فَقَالَ أَیُّ شَیْئٍ أَحَبُّ إِلَیْکَ قَالَ شَعَرٌ حَسَنٌ و َیَذْہَبُ عَنِّی ہَذَا الَّذِی قَدْ قَذِرَنِی النَّاسُ قَالَ فَمَسَحَہُ فَذَہَبَ عَنْہُ قَالَ وَأُعْطِیَ شَعرًا حَسَنًا قَالَ فَأَیُّ الْمَالِ أَح...

Daily Ramzan Calendar For Karachi 2025 | Ramadan Calendar 2025

Image
Ramadan Calendar 2025 Karachi You Can Save Daily Ramadan Calendar 2025   Daily Ramzan Calendar 2025  

Muslim Ummah Hero Mohamed Morsi History, Biography,

Image
Muslim Ummah Hero Mohamed Morsi History, Biography, Mohamed Morsi Biography  غیرت مند وزیراعظم     محمد مرسی عالم اسلام کے ایسے شیر لیڈر جن کو اپنوں نے غیروں کیساتھ مل کر قتل کیا۔ ان کا قصور یہ تھا کہ اسرائیل نے جب غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، تو محمد مرسی نے فوری طور پر اسرائیلی حکومت کو وارننگ دی اور کہا : " ہم فلسطینیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اگر اسرائیل نے حملے بند نہ کیے تو نتائج کی ذمہ داری اس پر ہوگی۔ " یہ پہلا موقع تھا جب کسی عرب رہنما نے اسرائیل کو براہِ راست دھمکی دی تھی۔ محمد مرسی، مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدر تھے، جنہیں 2012 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد عالمی سطح پر ایک خوددار اور اصولی رہنما کے طور پر پہچانا گیا۔ ان کے دورِ صدارت میں کئی ایسے مواقع آئے جب انہوں نے قومی وقار اور خودداری کا مظاہرہ کیا۔ ان میں سے ایک واقعہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے دوران پیش آیا، جب انہوں نے اسرائیل کو سخت پیغام دیا اور فلسطینی عوام کے حق میں جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا۔‏2012 میں جب اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری شروع کی، تو فلسط...

Shab e Meraj history in urdu | What is the significance of Shab-e-Meraj?

Image
Shab e Meraj History In Urdu | What Is The Significance Of Shab-e-Meraj? What Is The Significance Of Shab-e-Meraj  سُبْحٰنَ الَّذِیْۤ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰرَكْنَا حَوْلَهٗ لِنُرِیَهٗ مِنْ اٰیٰتِنَاؕ-اِنَّهٗ هُوَ  السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ (الاسراء)(1) پاکی ہے اسے جو راتوں رات اپنے بندے کو لے گیا مسجد ِحرام سے مسجد ِاقصا تک جس کے گردا گرد ہم نے برکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں بیشک وہ سنتا دیکھتا ہے۔ {سُبْحٰنَ الَّذِیْ:پاک ہے وہ ذات۔} اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ ہر کمزوری، عیب اور نقص سے خداوند ِ قدوس کی عظیم ذات پاک ہے جس نے اپنے خاص بندے یعنی مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو شبِ معراج رات کے کچھ حصے میں مسجد ِحرام سے مسجد ِاقصیٰ تک سیر کرائی حالانکہ مسجد ِ اقصیٰ مکۂ مکرمہ سے تیس دن سے زیادہ کی مسافت پر ہے، وہ مسجد ِاقصیٰ جس کے اردگرد ہم نے دینی و دُنْیَوی برکتیں رکھی ہیں اور سیر کرانے کی حکمت یہ تھی کہ اللہعَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی...

Subhan Allah Ky 3 Fazail | Subhan Allah

: سُبْحَانَ اللہ کے3 فضائل: اس آیت کی ابتدا میں لفظ ’’ سُبْحٰنَ‘‘ کا ذکر ہوا ،ا س مناسبت سے ’’سُبْحَانَ اللہ‘‘کے 3فضائل درج ذیل ہیں : (1)…حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’جس نے ایک دن میں سو مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللہ وَبِحَمْدِہٖ‘‘ پڑھا ،تو اس کے گناہ مٹا دئیے جائیں گے اگرچہ اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کی مثل ہوں۔(بخاری، کتاب الدعوات، باب فضل التسبیح، ۴ / ۲۱۹، الحدیث: ۶۴۰۵) (2)…حضرت جابر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ جس نے ’’سُبْحَانَ اللہ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ‘‘ کہا تو اس کے لئے جنت میں ایک درخت اُگا دیا جاتا ہے۔( ترمذی، کتاب الدعوات، ۵۹-باب، ۵ / ۲۸۶، الحدیث: ۳۴۷۵) (3)…حضرت ابوذر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے عرض کی: یا رسولَاللہ!صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، کون سا کلام اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ ارشاد فرمایا ’’وہ کلام جس...

Khaai Walon Ka Waqiyat | کھائی والوں کا واقعہ

Image
Urdu Moral Stories کھائی والوں کا واقعہ:ـ Qurani Waqia یہاں کھائی والوں کاجو واقعہ ذکر کیا گیا ا س کے بارے میں حضرت صہیب رومی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’تم سے پہلے زمانے میں ایک بادشاہ تھا اور اس کا ایک جادو گر تھا، جب وہ جادوگر بوڑھا ہو گیا تو اس نے بادشاہ سے کہا :اب میں بوڑھا ہو گیا ہوں ،آپ میرے پاس ایک لڑکا بھیج دیں تاکہ میں اسے جادو سکھادوں ۔بادشاہ نے ا س کے پاس جادو سیکھنے کے لئے ایک لڑکابھیج دیا،وہ لڑکا جس راستے سے گزر کرجادو گر کے پاس جاتا اس راستے میں ایک راہب رہتا تھا،وہ لڑکا (روزانہ) اس راہب کے پاس بیٹھ کر اس کی باتیں سننے لگا اوراُس راہب کا کلام اِس لڑکے کے دل میں اترتاجا رہا تھا ۔جب وہ لڑکا جادو گر کے پاس پہنچتا تو (دیر سے آنے پر) جادو گر اسے مارتا۔لڑکے نے راہب سے ا س کی شکایت کی تو راہب نے کہا:جب تمہیں جا دو گر سے خوف ہو تو کہہ دینا:گھر والوں نے روک لیا تھا اور جب گھر والوں سے خوف ہو تو ان سے کہہ دینا کہ جادو گر نے مجھے روک لیا تھا۔ یہ سلسلہ یونہی جاری تھا کہ  :...

wah kya judo karam lyrics in urdu | ala hazrat kalam lyrics in urdu

Image
 واہ کیاجُود و کرم ہے شَہِ بَطْحا تیرا نہیں ُسنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا تارے کِھلتے ہیں َ َسخا کے وہ ہے ذَرّہ تیرا فیض ہے یا شَہِ تسنیم نِرالا تیرا آپ پیاسوں کے تَجَسُّس میں ہے دریا تیرا اَغنیا پلتے ہیں دَر سے وہ ہے باڑا تیرا اَصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رَستا تیرا فرش والے تِری شوکت کا عُلو کیا جانیں خُسروا عرش پہ اُڑتا ہے پَھریرا تیرا آسماں خوان، زمیں خوان، زمانہ مہمان صاحبِ خانہ لقب کس کا ہے تیرا تیرا میں تو مالِک ہی کہوں گا کہ ہو مالِک کے حبیب یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں کون نظروں پہ چڑھے دیکھ کے تلوا تیرا بحر سائل کا ہوں سائل نہ کنوئیں کا پیاسا خود بجھا جائے کلیجا مِرا چھینٹا تیرا چور حاکم سے چھپا کرتے ہیں یاں اس کے خلاف تیرے دامن میں چُھپے چور انوکھا تیرا آنکھیں ٹھنڈی ہوں جگر تازے ہوں جانیں سیراب سچّے سورج وہ دِل آرا ہے اُجالا تیرا دِل عبث خوف سے پتّا سا اُڑا جاتا ہے پلّہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسا تیرا ایک میں کیا مِرے عِصیاں کی حقیقت کتنی مجھ سے سو لاکھ کو کافی ہے اِشارہ تیرا م...